ٹوکیو،3جون(ایجنسی) یہ کسی معجزے سے کم نہیں ہے کہ شمالی جاپان میں وہ سات سالہ بچہ زندہ مل گیا ہے جسے ایک ہفتے پہلے سزا دیتے ہوئے اس کے ماں باپ نے ایسے جنگل میں چھوڑ دیا تھا جہاں ریچھ رہتے ہیں.
جاپانی میڈیا کے مطابق فوجی حکام نے بتایا ہے کہ یاماتو تنُوکا فوجیوں کی بیرکس کے قریب سے ملا اور اس کی صحت اچھی ہے۔
اس سے قبل بچے کے والدین نے پولیس کو بتایا تھا کہ جب وہ سبزی لینے گئے تھے اس وقت ان کا بچہ گم ہو گیا تھا۔
style="font-family: 'Jameel Noori Nastaleeq'; font-size: 18px; text-align: start;">تاہم بعد میں انھوں نے تسلیم کیا کہ انھوں نے بچے کو بطور سزا پانچ منٹ کے لیے اکیلا چھوڑ دیا تھا لیکن جب وہ واپس آئے تو وہ وہاں موجود نہیں تھا۔
بچہ ملنے کے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے یاماتو تنوکا کے والد کا کہنا تھا " میں اپنے بیٹے کے سکول والوں، اسے تلاش کرنے والوں اور ان تمام افراد جن کو میری وجہ سے تکلیف ہوئی معذرت چاہتا ہوں۔
ان کا مزید کہنا تھا "میں نے اپنے بیٹے پر اپنی پوری محبت نچھاور کر دی ہے لیکن اب میں اسے اور پیار کرنا چاہوں گا، وہ جیسے جیسے بڑا ہو گا میں اسے تحفظ دینا چاہوں گا۔